17 جون 2014 - 10:30
دہشتگردی میں اضافہ انسانی و اخلاقی اقدار کے لئے تشویشناک

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے دہشتگردی میں اضافے کو انسانی و اخلاقی اقدار کے لئے تشویشناک قراردیا ہے۔

ابنا: ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے آج تھران میں عراق کے کردستان کے ادارے کے مقامی سربراہ نیچروان بارزانی اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی روک تھام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹھوس موقف پر تاکید کے ساتھ عراق میں موجود جاری بحران کو مغربی و علاقائی دشمنوں کی مداخلت و تعاون کا نتیجہ اور عراق کے عوام کے عزم و ارادے کے عملی جامہ پہنے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے علی شمخانی نے مزید کہا کہ آج عراق میں شیعہ ، سنی، کرد ، بلکہ تمام قبائل و اقوام ملک کے دفاع کے لئے متحد ہیں اور عراق کے عوام بلآخر کامیاب ہوں گے۔ بارزانی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ملت ایران متحد ہے اور دشمن عراق میں ناکام رہی رہے گا۔

.......

/169